0
Tuesday 11 Feb 2020 19:59

عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے عوام میں شعور بیدار کرنا ضروری ہے، عزیزالرحمان ثانی

عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے عوام میں شعور بیدار کرنا ضروری ہے، عزیزالرحمان ثانی
اسلام ٹائمز۔ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت  کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا عزیز الرحمن ثانی نے لاہور میں علماء اور طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے عوام میں شعور بیدار کرنا ضروری ہے، قادیانی آئے روز نئے طریقوں سے عوام الناس کو گمراہ کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں، ہمیں اپنے مسلمان بھائیوں کے ایمانوں کو بچانا ہے اور قادیانیوں کو دعوت اسلام دینی ہے تاکہ وہ بھی جنت کے حق دار بن سکیں۔

انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ مجلس ختم نبوت کا ہی طرہ امتیاز ہے، ختم نبوت کا تحفظ ایک عظیم مشن ہے جس پر کام کرنے والوں کیلئے جنت کی بشارت ہے۔ عزیزالرحمان ثانی نے کہا کہ فتنہ قادیانیت نے بھیانک کردار ادا کرتے ہوئے انگریز سامراج کے اشارے پر نبی رحمت سید الاولین و الآخرین حضرت محمد مصطفی(ص) کے مقابلہ میں مسیلمہ پنجاب مرزا غلام قادیانی کو کھڑا کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح اس نے منصب نبوت و رسالت پر ڈاکہ ڈال کر اس فتنے کی بنیاد رکھ کر نیا فتنہ کھڑا کیا گیا جس کیخلاف تمام مسلمان کام کر رہے ہیں، اس فتنہ کو یہود ہنود اور حکومتی صفوں میں چھپے ہوئے قادیانی اور کچھ مفاد پرست طبقہ سپورٹ کر رہا ہے، اگر وہ آج ان کی سرپرستی چھوڑ دیں تو یہ انگریز سامراج کا لگایا ہوا پودا زمین بوس ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام مکاتب فکر کے سرکردہ علماء کرام اور مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس عظیم و مقدس مشن تحفظ ختم نبوت کیلئے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر مشترکہ جدوجہد کا آغاز کریں جو کہ وقت کا اہم تقاضا ہے۔
خبر کا کوڈ : 843945
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش