0
Friday 14 Feb 2020 14:29
امریکی انخلاء

حسکہ کے عوام نے امریکی قبضے کیخلاف حقیقی مزاحمت کا اعلان کر دیا ہے، گورنر حسکہ

قابض افواج کیخلاف مزاحمتی جنگ کی جڑیں عوامی حلقوں کے اندر موجود ہیں
حسکہ کے عوام نے امریکی قبضے کیخلاف حقیقی مزاحمت کا اعلان کر دیا ہے، گورنر حسکہ
اسلام ٹائمز۔ شام کے شمال مشرقی صوبے حسکہ کے نواحی علاقوں "قامشلی"، "بویر البوعاصی" اور "خربہ عمو" کی عوام نے گزشتہ ہفتے سے قابض امریکی فوج کے قافلوں کو اپنے علاقوں سے گزرنے سے روک دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حسکہ کی عوام کی ایک عرصے سے جاری مزاحمتی کارروائیوں کے چند دنوں پر مشتمل نئے سلسلے میں انہوں نے قابض امریکی فوجیوں کو اپنے علاقوں میں گھسنے سے روک دیا جس پر امریکی فوج کیساتھ ہونیوالی جھڑپ کے جواب میں انہوں نے متعدد امریکی بکتر بند گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا جبکہ "خربہ عمو" میں عوامی مزاحمتی کارروائیوں کے دوران قابض امریکی فوج کی فائرنگ سے ایک شامی جوان شہید ہو گیا ہے۔

حسکہ کے گورنر جایز الحمود الموسی نے ان واقعات کیطرف اشارہ کرتے ہوئے انہیں "شامی عوام کیطرف سے امریکی قبضے کیخلاف حقیقی مزاحمت کا اعلان" قرار دیا اور کہا ہے کہ قابض امریکی افواج کیخلاف مزاحمتی جنگ کی جڑیں عوامی حلقوں کے اندر موجود ہیں جو اپنے علاقوں میں امریکی موجودگی کے مخالف ہیں۔ حسکہ کے گورنر نے شامی اخبار "الوطن" کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ روز کے واقعات شامی قوم کی جانفشانی کا حصہ ہیں جنہوں نے شام پر ہر قسم کے اغیار کے کسی بھی عنوان کے تحت قبضے کیخلاف بھرپور جدوجہد کی ہے۔ جایز الحمود الموسی نے امریکی فائرنگ میں شہید ہونے والے شامی نوجوان کے تشیع جنازہ کو انتہائی باشکوہ انداز میں منعقد کروائے جانے کی تلقین کی اور کہا کہ "خربہ عمو" کی عوام کی تعظیم میں ہمارے سر خم ہیں کیونکہ انہوں نے چوتھی مرتبہ غاصب امریکی فوجیوں کو اپنے علاقوں سے نکال باہر کیا ہے۔

واضح رہے کہ شامی عوام کیطرف سے قابض امریکی فوج کیخلاف مزاحمتی کارروائیوں کا یہ کوئی نیا سلسلہ نہیں بلکہ اس سے قبل بھی شامی عوام نے متعدد بار تیل سے سرشار اپنے علاقوں میں امریکی افواج کی موجودگی پر اعتراض کرتے ہوئے امریکیوں کو اپنے علاقوں میں گھسنے سے روک دیا تھا جبکہ حسکہ کے گورنر جایز الحمود الموسی کا کہنا ہے کہ حسکہ کی عوام کا اپنے علاقوں میں امریکی موجودگی کا مخالف ہونا ان علاقوں میں امریکی قبضے کیخلاف حقیقی مزاحمت کا سبب ہے۔ واضح رہے کہ امریکی قبضے کیخلاف حسکہ کی عوامی مزاحمت تب ایک نئے مرحلے میں داخل ہو گئی تھی جب 2 ہفتے قبل امریکی فوجیوں نے حسکہ کے شمال مغرب میں M-4 ہائی وے کے 14 کلومیٹر پر واقع ایک شامی چوکی پر سے شامی پرچم اتار کر امریکی پرچم نصب کرنے کی کوشش کی تھی جسکے جواب میں شامی فوج نے امریکی فوجی قافلے کو حسکہ شہر میں داخل ہونے سے روک دیا تھا جس پر امریکی فوجی مجبورا الٹے پیروں واپس پلٹ گئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 844522
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش