0
Saturday 15 Feb 2020 10:08

ڈیرہ اسماعیل خان میں 30 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ

ڈیرہ اسماعیل خان میں 30 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی، ضلعی انتظامیہ کی اجازت کے بغیر 5 یا اس سے زائد افراد کے اکٹھا ہونے پر پابندی ہو گی۔ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان محمد عمیر کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ایسی اطلاعات ہیں کہ کچھ عناصر ضلع میں امن و امان کی صورتحال خراب کر سکتے ہیں، جس کے باعث ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آئندہ 30 روز تک ضلع بھر میں جلسے، جلوسوں اور ریلیوں پر بھی پابندی عائد رہے گی، جبکہ خلاف ورزی پر دفعہ 188 کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اعلامیے میں ڈپٹی کمشنر نے ضلع کے تمام اسسٹنٹ کمشنر اور پولیس سرکل افسران کو اس حکمنامے پر عملدرآمد کرانے کی ہدایت کر دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 844642
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش