0
Saturday 15 Feb 2020 13:05

نوشہرہ میں ایک اور بچی کیساتھ جنسی زیادتی کی کوشش

نوشہرہ میں ایک اور بچی کیساتھ جنسی زیادتی کی کوشش
اسلام ٹائمز۔ ضلع نوشہرہ میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات نہ تھم سکے۔ اے ایس کالونی کی رہائشی 6 سالہ علیشہ کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم بہادر نے 6 سالہ علیشہ کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کی، تاہم وہ کامیاب نہ ہوسکا۔ بعد ازاں پولیس نے ملزم بہادر ولد محمد نواز کے خلاف تھانہ نوشہرہ کینٹ میں ایف آئی آر درج کر کے اس کو گرفتار بھی کر لیا۔ پولیس کے مطابق بچی جمعہ کے روز سہ پہر مدرسے جا رہی تھی کہ اس دوران ملزم نے اس کو گود میں پکڑ لیا اور اس کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے لگا جس پر بچی چلائی تو اہل محلہ نکل آئے اور انہوں نے بچی کو ملزم سے بچا لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کا تعلق چیچہ وطنی سے ہے، تاہم ابھی نوشہرہ میں قیام پذیر ہے جس کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔

خیال رہے کہ نوشہرہ ہی کے علاقے کاکاصاحب میں پچھلے مہینے 7 سالہ عوض نور کے قتل کے بعد جنسی زیادتی کے واقعات میں کمی کے بجائے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ایس پی انویسٹی گیشن نوشہرہ سجاد احمد کے مطابق 2019ء میں ان کے پاس 15 ایسے کیسز رپورٹ ہوئے جن میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی یا کوشش کی گئی، جبکہ 2020ء میں صرف ایک مہینے میں ان کے پاس رجسٹرڈ کیسز کی تعداد 6 ہے۔ نہ صرف نوشہرہ میں بلکہ ملک کے دوسرے علاقوں میں بھی بچوں سے جنسی زیادتی کے واقعات میں اضافے نے ملک میں ایک نئی بحث چیڑھ دی ہے اور مختلف حلقوں کی جانب سے حکومت پر مسلسل دباؤ تھا کہ اس مسئلے کی روک تھام کیلئے موثر قانون سازی کرے۔ اسی دباؤ کے پیش نظر گذشتہ دنوں قومی اسمبلی میں بچوں سے زیادتی کرنے والوں کو سرعام پھانسی دینے کے حوالے سے ایک قانون بھی منظور کیا جا چکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 844703
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش