0
Saturday 15 Feb 2020 21:06

تحریک انصاف کے بانی رہنما نعیم الحق انتقال کر گئے

تحریک انصاف کے بانی رہنما نعیم الحق انتقال کر گئے
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما نعیم الحق کراچی کے نجی اسپتال میں انتقال کرگئے، وہ آغا خان اسپتال میں زیرعلاج تھے۔ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی کافی عرصے سے علیل تھے وہ کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے اور کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری نے نعیم الحق کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کینسر کے خلاف لڑنے والا شیر، ایک دوست، ہمارا ساتھی جسے ہم ہمیشہ یاد رکھیں گے، اللہ تعالیٰ نعیم الحق کو جوار رحمت میں جگہ دے۔ وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نعیم الحق وزیر اعظم عمران خان کے دکھ سکھ کے ساتھی تھے اور انہوں نے پی ٹی آئی کے ویژن اور منشور کے مطابق کام کیا۔ انہوں نے کہا کہ نعیم الحق نے پی ٹی آئی کی کامیابی کے لیے سرتوڑ کوششیں کی تھیں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے نعیم الحق کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نعیم الحق وزیر اعظم کے قریبی دوست اور پارٹی کا اثاثہ تھے۔
خبر کا کوڈ : 844806
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش