0
Monday 17 Feb 2020 06:14

کراچی میں پراسرار زہریلی گیس کا اخراج، 6 افراد جاں بحق اور 100 متاثر

کراچی میں پراسرار زہریلی گیس کا اخراج، 6 افراد جاں بحق اور 100 متاثر
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے کیماڑی میں زہریلی گیس کے اخراج کا پراسرار واقعہ پیش آیا جس میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 70 افراد اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔  میڈیا رپورٹس  کے مطابق کراچی پورٹ سے ملحقہ علاقے کیماڑی میں زہریلی گیس کے اخراج سے 6 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد افراد متاثر ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ہلاک ہونے والوں میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔ واقعے پر پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں نے تحقیقات شروع کردیں، واقعے کے اسباب کا پتا لگایا جا رہا ہے۔ ایس ایس پی کیماڑی نے ہلاکتوں کی تصدیق کردی ہے۔ کراچی پورٹ  ٹرسٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی پورٹ کے اندر جہاز یا کارگو سے کیمیکل یا گیس خارج ہونے کی کوئی اطلاع نہیں جبکہ سربراہ ایدھی فاؤنڈیشن فیصل ایدھی نے پورٹ حکام سے حقائق فور طور پر سامنے لانے کی اپیل کی ہے۔

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ہلاکتوں پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی تفصیلات طلب کرلیں۔ وفاقی وزیر علی زیدی نے ضیاالدین اسپتال کا دورہ کیا اور زخمیوں کی عیادت کی، میڈیا سے گفتگو میں علی زیدی کا کہنا تھا کہ تمام زخمیوں کا علاج کیا جا رہا ہے، گیس کہاں سے آئی آج تحقیقاتی رپورٹ سامنے آجائیگی۔
خبر کا کوڈ : 844972
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش