0
Tuesday 18 Feb 2020 21:29

امام علی (ع) کی سیاسی اور اجتماعی زندگی میں نجات بشریت کا پیغام ہے، علامہ مقصود ڈومکی

امام علی (ع) کی سیاسی اور اجتماعی زندگی میں نجات بشریت کا پیغام ہے، علامہ مقصود ڈومکی
اسلام ٹائمز۔ سیرت امام علیؑ نجات بشریت کے عنوان سے اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کا ڈویژنل اجلاس اہل البیت ؑپبلک اسکول جیکب آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی درسی نشست سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ امام علی علیہ السلام کی سیاسی اور اجتماعی زندگی میں نجات بشریت کا پیغام ہے، آپ نے اقتدار کی بجائے اقدار کی سیاست کی، امام علی (ع) نے اقدار اور اصولوں کی خاطر کرسی اور اقتدار کو ٹھکرا دیا۔ انہوں نےکہا کہ ریاست مدینہ کے دعویداروں کو سیرت نبوی (ص) اور سیرت علوی سے رہنمائی لینی چاہیئے، ریاست مدینہ کا درس یہ ہے کہ بیت المال کو عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ ہونا چاہیئے، حکمرانوں کی آسائش اور عیاشی پر نہیں۔

علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان قدرتی وسائل اور مختلف نعمتوں سے مالا مال ہے مگر صالح قیادت نہ ہونے کی وجہ سے ملک ترقی نہیں کر رہا، ریاست مدینہ کا بنیادی اصول یہی ہے کہ منصب اور عہدے ذاتی تعلق اور رشتوں پر نہیں بلکہ اہلیت اور صلاحیتوں کی بنیاد پر ملیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کے دعویداروں کو ممتاز علماء اور مفکرین کی رہنمائی میں سیرت نبوی اور سیرت علوی کا مطالعہ کرنا چاہیئے تاکہ کھوکھلے نعروں سے نکل کر ریاست مدینہ کی حقیقی تصویر قائم کی جا سکے۔
خبر کا کوڈ : 845347
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش