0
Thursday 20 Feb 2020 09:02

غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملہ، جہاد اسلامی فلسطین کے مرکز کو نشانہ بنایا گیا ہے، اسرائیل کا دعویٰ

غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملہ، جہاد اسلامی فلسطین کے مرکز کو نشانہ بنایا گیا ہے، اسرائیل کا دعویٰ
اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے غزہ کی پٹی میں ایک مزاحمتی تحریک کے مرکز کو نشانہ بنایا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں واقع فلسطینی مزاحمتی تحریک "حرکۃ الجہاد الاسلامی لفلسطین" کے مرکز کو اسرائیلی جنگی طیاروں کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے۔ غاصب صیہونی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ جہاد اسلامی فلسطین کے اسنائپرز نے سرحد پار سے اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کیا تھا، جس کے جواب میں اسرائیل نے ان کے ایک مرکز کو ہوائی حملے کا نشانہ بنایا ہے۔

اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ نے بھی اس کے بارے میں اطلاع دیتے ہوئے یہی دعویٰ کیا ہے کہ جہاد اسلامی فلسطین کے مزاحمت کاروں نے اسنائپر کے ذریعے اسرائیلی فوجیوں کو نشانہ بنایا، جس کے جواب میں فلسطینی شہر "خان یونس" میں واقع جہاد اسلامی فلسطین کے ایک مرکز پر حملہ کیا گیا ہے، تاہم کسی اسرائیلی فوجی کو نقصان نہیں پہنچا جبکہ قبل ازیں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نینتن یاہو فلسطینی مزاحمتی رہنماؤں کیخلاف بارہا یہ بیان دے چکے ہیں کہ ان کے کیخلاف حیران کن کارروائیاں کی جائیں گی۔ واضح رہے کہ غزہ کی پٹی اسرائیلی زمینی و سمندری محاصرے کے اندر موجود کم رقبے کا ایک چھوٹا سا گنجان آباد علاقہ ہے، جس میں 20 لاکھ سے زائد فلسطینی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، جس کو سابق برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کی طرف سے "بغیر چھت کے جیل" بھی قرار دیا جا چکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 845602
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش