0
Thursday 20 Feb 2020 22:08

لندن، مسجد میں‌ داخل ہوکر نمازی کو زخمی کرنیوالا حملہ آور گرفتار

لندن، مسجد میں‌ داخل ہوکر نمازی کو زخمی کرنیوالا حملہ آور گرفتار
اسلام ٹائمز۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ نے برطانوی دارالحکومت میں واقع مسجد میں نمازیوں پر چھری سے حملہ کرنے والے شخص کو ڈرامائی انداز سے گرفتار کرلیا۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ کے ترجمان کے مطابقپولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ پارک روڈ این ڈبلیو 8 میں واقع مسجد میں ایک حملہ آور داخل ہوا، جس نے نمازیوں کو زخمی کرنے کی کوشش کی۔ برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق حملے میں ایک شخص زخمی ہوا، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی عمر 70 سال ہے، جسے چھریوں کو کئی وار کرکے زخمی کیا گیا، ڈاکٹرز نے اُن کی حالت خطرے سے باہر قرار دیا ہے۔

سکیورٹی فورس حملے کی اطلاع موصول ہونے کے بعد ریجینٹ پارک میں واقع مسجد پہنچی اور حملہ آور کو ڈرامائی انداز سے حراست میں لیا۔ رپورٹ کے مطابق حملہ آور نے ظہر کی نماز کے وقت مسجد میں داخل ہوکر نمازیوں پر حملہ کرنے کی کوشش کی مگر وہ اپنے عزائم میں ناکام رہا۔ پولیس نے تحقیقات کے لیے کرائم سین کو سیل کر دیا جبکہ وہاں سے گرفتار ہونے والے شخص کو پوچھ گچھ کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ نے حراست میں لیے جانے والے شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی، البتہ مسجد میں موجود ایک نمازی نے گرفتاری کی ویڈیو بنائی اور اسے انٹرنیٹ پر شیئر کیا۔
خبر کا کوڈ : 845785
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش