0
Sunday 23 Feb 2020 15:52

2020ء کے آرڈر میں جی بی حکومت کی مرضی شامل نہیں، شمس میر

2020ء کے آرڈر میں جی بی حکومت کی مرضی شامل نہیں، شمس میر
اسلام ٹائمز۔ مشیر اطلاعات گلگت بلتستان شمس میر نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت آرڈر 2020ء کو مسترد کرتی ہے، وزیراعلٰی اور وزیر قانون نے قومی سلامتی کمیٹی سے طے شدہ فارمولے کے تحت آرڈر کو جوائنٹ سیشن میں پیش کر کے ایکٹ آف پارلیمنٹ کے ذریعے منظور کرنے کی سفارش کی تھی مگر وفاقی حکومت نے آرڈننس کے بجائے آرڈر تھونپ کر ثابت کر دیا کہ انہیں جی بی کے عوام سے کوئی غرض نہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شمس میر کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت واضح کرنا چاہتی ہے کہ 2020ء کے آرڈر میں ان کی مرضی شامل نہیں، علی امین گنڈاپور کو نہ تو جی بی کے اسٹیٹس کا پتہ ہے اور نہ ہی انہیں مسئلہ کشمیر کا کوئی علم ہے۔ جن لوگوں نے پاکستان کا بیڑا غرق کر دیا ہے وہ آج ہمیں لیکچر دینے کی کوشش کر رہے ہیں، گلگت بلتستان حکومت آج بھی اس بات پر قائم ہے کہ خطے کو جو کچھ دیا جا رہا ہے وہ ایکٹ آف پارلیمنٹ کے ذریعے ملنا چاہیئے۔
 
خبر کا کوڈ : 846268
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش