0
Tuesday 25 Feb 2020 11:03

مردان، کمسن بچی سے زیادتی کے مجرم کو عمر قید کی سزا

مردان، کمسن بچی سے زیادتی کے مجرم کو عمر قید کی سزا
اسلام ٹائمز۔ ضلع مردان میں چائلڈ پروٹیکشن کورٹ نے کم سن بچی کے ساتھ زیادتی کے مجرم کو عمر قید کی سزا سنا دی۔ مردان کے نواحی علاقہ شہباز گڑھی میں 27 سالہ ہارون نے 2017ء میں 7 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا جس کا مقدمہ شہباز گڑھی پولیس اسٹیشن میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ 376 اور چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کی دفعہ 53 کے تحت درج کیا گیا تھا۔ 24 فروری کو چائلڈ پروٹیکشن کورٹ مردان کی جج فریال ضیاء مفتی نے جرم ثابت ہونے پر مجرم ہارون کو دفعہ 376 کے تحت عمر قید، جبکہ چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کی دفعہ 53 کے تحت 10 سال قید کی سزا سنا دی، ساتھ ہی 10 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا، جرمانہ ادا نہ کرنے پر مجرم کو مزید 6 ماہ قید بھگتنا ہوگی۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق مجرم ہارون متاثرہ بچی کا پڑوسی تھا جو اسے بہلا پھسلا کر اپنے ساتھ لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔ یاد رہے کہ مردان میں چائلڈ پروٹیکشن کورٹ کا یہ پہلا فیصلہ ہے، مجرم پہلے سے مردان جیل میں تھا، جبکہ تین سال بعد اسے عمر قید کی سزا سنائی گئی۔
خبر کا کوڈ : 846610
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش