0
Wednesday 26 Feb 2020 20:24

اقوام متحدہ بھارت کو دہشتگرد ملک قرار دے، ثروت اعجاز قادری

اقوام متحدہ بھارت کو دہشتگرد ملک قرار دے، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ دو قومی نظریئے کے مخالف دیکھ لیں کہ بھارت میں مسلمانوں پر ظلم و جبر کی انتہا کر دی گئی، بھارتی سرکاری سرپرستی میں مساجد و مدارس کے تقدس کو پامال اور مذہبی آزادی کو سلب کر دیا گیا ہے، اقلیتوں کے تحفظ کے علمبردار آج کہاں ہیں، کیوں خاموش ہیں، کیا بھارت اقلیت کے ساتھ دہشتگردی نہیں کر رہا، بھارت کی اینٹ سے اینٹ بجانا جانتے ہیں، پاکستان جہاد کا اعلان کرے، بھارت کو نقشے سے مٹا دینگے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلدیہ ٹاؤن کراچی میں جامعہ فیضان چشتیہ نعمیہ سے فراغت پانے والے علماء، حفاظ و قراء کرام کی دستار فضیلت و تقسیم اسناد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب سے علامہ پیر سید مظفر حسین شاہ، مفتی تاج الدین نعیمی، علامہ مفتی محمد جان نعیمی، مفتی محمد احمد نعیمی، مفتی محمد قاسم فخری، مفتی عابد مبارک، مولانا سید احمد شاہ اور مفتی تاج الدین نعیمی نے بھی خطاب کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ عالمی انصاف کے ادارے اور این جی اوز کو بھارت میں مسلمانوں پر ظلم و جبر اور مسجد و مدارس کو شہید کرنے اور تقدس کو پامال کرنے کی ویڈیوز نظر نہیں آتیں، اقوام متحدہ اور او آئی سی نے کالا چشمہ نہیں اتارا، تو یاد رکھیں کہ جنونی ہندؤں سے یہ بھی محفوظ نہیں رہینگے۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ دنیا پر نظر ڈالیں تو پوری دنیا میں مسلم اقلیتوں کو ظلم و جبر اور مذہبی انتہاپسندی کا نشانہ بنایا جاتا ہے، بھارت میں مساجد و مسلمانوں کی شہادت ہندو انتہاپسندوں کی کھلی دہشتگردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ بھارت کو دہشتگرد ملک قرار دے، بھارت میں مسلمانوں کو تحفظ دینے کی بجائے قتل اور مساجد و مدارس پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت تمام مسلم ممالک بھارت سے سفارتی، تجارتی اور اقتصادی تعلقات ختم کریں، اقوام متحدہ دہشتگرد بھارت کی رکنیت معطل کرے۔ انہوں نے حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر او آئی سی کا اجلاس بلا کر بھارت پر پابندی عائد کرنے کا مشترکہ اعلان کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 846980
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش