0
Thursday 27 Feb 2020 13:34

جے یو آئی (ف) نے 19 مارچ کو لاہور میں کانفرنس کا اعلان کر دیا

جے یو آئی (ف) نے 19 مارچ کو لاہور میں کانفرنس کا اعلان کر دیا
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان (ف) نے لاہور کے تاریخی موچی گیٹ گراونڈ میں "تحفظ آئین پاکستان کانفرنس" کروانے کا اعلان کر دیا ہے۔ کانفرنس کی صدارت جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کریں گے۔ کانفرنس 19 مارچ کو جمعرات کے روز ہوگی۔ کانفرنس سے مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین بھی خطاب کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اس کانفرنس میں مولانا فضل الرحمان حکومت کیخلاف نئی احتجاجی تحریک کے حوالے سے اہم اعلان کریں گے۔ کانفرنس کے انعقاد کے حوالے سے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ اس حوالے سے جے یو آئی (ف) لاہور کے عہدیداروں کی ڈیوٹیاں بھی لگا دی گئی ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 847123
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش