0
Saturday 29 Feb 2020 10:50

مردان میں لاپتہ ہونے والی بچی کی لاش مل گئی

مردان میں لاپتہ ہونے والی بچی کی لاش مل گئی
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں لاپتہ ہونے والی بچی کی لاش مل گئی، جبکہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے گم شدہ 3 بہنوں کا اب تک پتہ نہیں چل سکا۔ مردان پولیس کے مطابق مردان کے علاقے گڑھی کپورہ میں 3 دن سے لاپتہ بچی کی لاش نالے سے مل گئی ہے۔ پولیس نے بچی کی لاش نالے سے نکالنے کے بعد پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی ہے تاکہ پتہ چلایا جائے کہ بچی کس طرح جاں بحق ہوئی تھی۔ ادھر 2 روز قبل کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی شیخان سے 3 کم سن بہنیں لاپتہ ہوگئی تھیں جن کا تاحال پتہ نہیں چل سکا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق کلی شیخان سے تینوں بچیاں 2 روز قبل گھر سے مدرسے جانے کیلئے نکلی تھیں جو  مدرسے نہیں پہنچیں اور تاحال لاپتہ ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں بچیوں کی تلاش کیلئے کوششیں جاری ہیں، بچیوں کے اہلِ خانہ سیان کی گمشدگی کی بابت رشتہ داروں سے رابطہ کرنے کیلئے کہا گیا ہے، لاپتہ ہونے والی تینوں بہنوں کی عمریں 7 سے 9 سال ہیں۔
خبر کا کوڈ : 847440
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش