0
Saturday 29 Feb 2020 18:59
بھارت میں مسلم کش فسادات پر عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی افسوسناک ہے، اکرم رضوی

اے ٹی آئی نے ’’عشرہ بیداری عالمی ضمیر‘‘ منانے کا اعلان کر دیا

اے ٹی آئی نے ’’عشرہ بیداری عالمی ضمیر‘‘ منانے کا اعلان کر دیا
اسلام ٹائمز۔ انجمن طلبہ اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل محمد اکرم رضوی نے اعلان کیا ہے کہ اے ٹی آئی بھارت میں مسلم کش فسادات پر عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی پر یکم تا دس مارچ'' عشرہ بیداری عالمی ضمیر'' کے طور پر منایا جائے گا۔ اکیسیویں صدی کے مہذب دور میں مذہبی امتیاز پر مبنی بھارتی شہریت بل کی وجہ سے 18 کروڑ بھارتی مسلمان شدید اضطراب کا شکار ہیں، بھارت ہندو انتہا پسندی کی آگ میں جل رہا ہے اور دہلی میں جاری وحشت و بربریت پر عالمی ضمیر سو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت انتہا پسند اور دہشت گرد ملک بن چکا ہے اور مودی ہٹلر کے راستے پر چل رہا ہے، بھارت میں مساجد پر حملے امت مسلمہ کی غیرت کیلئے عظیم چیلنج ہے، انتہا پسند ہندوؤں نے بھارتی مسلمانوں پر بھارت کی زمین تنگ کر دی ہے، بھارت میں مسلمانوں کے گھروں اور مساجد پر ہندوؤں کے حملے دہشتگردی کی بدترین مثال ہے۔

لاہور میں اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اکرم رضوی کا کہنا تھا کہ بھارتی حکمران جماعت بی جے پی دراصل بھارتی طالبان ہیں، عالمی برادری نے ہندو شدت پسندی اور دہشتگردی پر آنکھیں بند کر رکھی ہیں، عالمی دنیا کی بے حسی پر مبنی اس افسوسناک رویہ کو مجرمانہ غفلت ہی قرار دیا جا سکتا ہے۔ اکرم رضوی نے کہا بھارت کی مسلمان اقلیت امید بھری نظروں سے اقوام متحدہ کی طرف دیکھ رہی ہے، عالمی برادری بھارتی مسلمانوں کو ہندوؤں کے مظالم سے نجات دلانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری بھارت کے مظلوم مسلمانوں کی چیخ و پکار کو سنے، مسلم ممالک بھارت کا معاشی بائیکاٹ کرکے بھارتی مسلمانوں کے تحفظ کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالیں، ہماری حکومت بھارت میں مسلمانوں پر ظلم و ستم رکوانے کیلئے مسلم حکمرانوں کو خواب غفلت سے بیدار کرے۔ انہوں نے کہا کہ او آئی سی بھارتی مسلمانوں کے حق میں آواز اٹھائے، بھارتی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کر کے بھارتی مسلمانوں کے قتل عام پر احتجاج کیا جائے، بھارت کی سنگین صورتحال پر او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 847443
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش