0
Saturday 29 Feb 2020 13:25

کرونا وائرس کے حوالے سے صورتحال نارمل ہے، افواہوں پر کان نہ دھریں، عثمان بزدار

کرونا وائرس کے حوالے سے صورتحال نارمل ہے، افواہوں پر کان نہ دھریں، عثمان بزدار
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ اور احتیاطی اقدامات کے حوالے سے ہر طرح کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ لاہور میں صحافیوں سے گفتگو میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب میں  کرونا وائرس کے حوالے سے صورتحال نارمل ہے، پریشانی کی کوئی بات نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام افواہوں پر کان نہ دھریں اور طب سے وابستہ افراد عوام میں شعور بیدار کرنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ وزیر اعلی نے مزید کہا کہ معاشرے کے ہر طبقے کواپنا موثر کردار ادا کرنا ہو گا۔ صوبے میں وضع کردہ ایس او پیز پر من و عن عملدرآمد کیلئے محکمہ صحت اور متعلقہ اداروں کو ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں  جبکہ محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ ادارے ہمہ وقت چوکس ہیں۔
خبر کا کوڈ : 847479
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش