0
Sunday 1 Mar 2020 16:34

اترپردیش، الٰہ آباد میں دہلی فساد کے خلاف وکیلوں کا مظاہرہ

اترپردیش، الٰہ آباد میں دہلی فساد کے خلاف وکیلوں کا مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ دہلی کے فرقہ وارانہ فساد سے ناراض ہائیکورٹ کے سیکڑوں وکلاء نے الٰہ آباد کے امبیڈکر چوک پر مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے امت شاہ کا استعفٰی اور کپل مشرا و انوراگ ٹھاکر کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ اس دوران پولیس انتظامیہ کے خلاف نعرے بھی لگائے گئے۔ دوپہر ایک بجے سے شروع ہوا مظاہرہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا، جس کی وجہ سے سڑک پر دیر تک جام لگا رہا۔ دوسری جانب ’’دشا طلبہ یونین‘‘ کی میٹنگ ہوئی، جس میں دہلی کے فرقہ وارانہ فساد کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی اور فسطائیت کے خلاف متحد ہو کر مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا۔ مقررین نے کہا کہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف جاری پرامن دھرنے کے دوران کپل مشرا کے متنازع بیان اور مرکزی حکومت کے اشارے پر دہلی کے کئی مقامات پر فسادات ہوئے، اس دوران دہلی پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔ بے قصوروں کے جان و مال کا نقصان ہوا۔

وکلاء نے کہا کہ دہلی میں جو کچھ ہوا ہے اس کی ذمہ دار صرف مودی حکومت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کپل مشرا کے متنازع بیان پر یہ فساد برپا ہوا ہے، لہٰذا انہیں فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔ مظاہرے کی قیادت ایڈوکیٹ کے کے رائے اور راگھویندر سنگھ نے کی۔ مظاہرے میں مہا پرساد، ڈی ایم یادو، نوشاد، ماتا پرساد، کاشان صدیقی، اودھیش رائے، سیما آزاد، وشو وجے، راج ویندر مرمیش کمار، سرتاج عابد، محمد سعید، عبد جرار خان، ریحان احمد، ریاض محمد اور عثمان پرمود گپتا وغیرہ موجود تھے۔ دوسری جانب الٰہ آباد یونیورسٹی کی ’دشا طلبہ یونین‘ کی ایک میٹنگ ہوئی، جس میں دہلی فساد کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ یونین کے لیڈر امت پاٹھک نے کہا کہ پرامن طریقے سے جاری مظاہروں پر آر ایس ایس اور بی جے پی کے غنڈے حملے کروا رہے ہیں اور دہلی پولیس دہلی کو جلتا ہوا دیکھ کر خاموش ہے اور قصورواروں کے خلاف کارروائی نہیں کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 847721
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش