0
Monday 2 Mar 2020 09:08

پنجاب یونیورسٹی کا ماحول سازش کے تحت خراب کیا جا رہا ہے، احمد سلمان بلوچ

پنجاب یونیورسٹی کا ماحول سازش کے تحت خراب کیا جا رہا ہے، احمد سلمان بلوچ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پی پی 160 لاہور کے امیر احمد سلمان بلوچ نے پنجاب یونیورسٹی واقعہ میں زخمی ہونیوالے سکیورٹی گارڈز کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ پنجاب تعلیم میں بہترین معیار کی وجہ سے جانی جاتی ہے، ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت جامعہ کا ماحول خراب کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ کی ڈھیل کی وجہ سے قوم پرست کھلے عام طلبہ پر تشدد کر رہے ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ جس پر قوم پرستوں نے ہمارے کارکنوں اور یونیورسٹی کے سکیورٹی گارڈ کو تشدد کا نشانہ بنایا افسوسناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ جمعیت یونیورسٹی میں مغربی ثقافتی یلغار کے سامنے سینہ سپر ہے، یہی وجہ ہے کہ بہت سے لوگوں کے دلوں میں جمیعت کھٹکتی ہے مگر ہم اسلام کی سربلندی اور وطن عزیز کی حرمت کیلئے اس محاذ کو خالی نہیں چھوڑیں گے۔ یاد رہے کہ پنجاب یونیورسٹی میں بلوچ کونسل اور اسلامی جمعیت طلبہ کے درمیان تصادم میں 4 سکیورٹی گارڈز اور جمیعت کے 5 کارکن زخمی ہو گئے تھے، زخمیوں میں سکیورٹی گارڈ ملک مالک، محبوب شاہ، دلاور حسین، وکیل سراج شامل ہیں جبکہ طلبہ میں عطاء احمد، محمد طارق، شہباز، مزمل، فیصل گجر اور سجاد بھٹی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ اس موقع پر احمد عمیر رانا، مفتی محمد عمر، عبدالمجید خان اور ملک رفاقت بھی احمد سلمان بلوچ کے ہمراہ تھے۔
خبر کا کوڈ : 847811
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش