0
Tuesday 21 Jul 2009 14:34

القاعدہ سے مقابلہ کرنے کیلئے الجزائر، لیبیا اور مالی کا اتحاد

القاعدہ سے مقابلہ کرنے کیلئے الجزائر، لیبیا اور مالی کا اتحاد
تین افریقی ممالک الجزائر، لیبیا اور مالی نے ایک نیا اتحاد تشکیل دیا ہے جس کا مقصد مغربی اسلامی ممالک میں القاعدہ کی سرگرمیوں کا مقابلہ کرنا ہے۔ نیوز ایجنسی "المحیط" کے مطابق مالی کے صدر تومانی تورہ نے کہا: "میں نے لیبیا کے صدر معمر قذافی اور الجزائر کے صدر عبدالعزیز بوتفلیقہ سے گفتگو کی ہے اور ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ القاعدہ سے مقابلہ کرنے کیلئے ایک فوجی اتحاد بنایا جائے جو مغربی اسلامی ممالک میں القاعدہ کی سرگرمیوں کو کنٹرول کر سکے"۔ مالی کی فوج نے گذشتہ ماہ جون کے مہینے میں القاعدہ سمیت مختلف مسلح گروہوں کو ختم کرنے کیلئے مغربی اسلامی ممالک میں ایک آپریشن شروع کیا تھا لیکن خراب موسم کے باعث یہ آپریشن کامیاب نہیں ہو سکا تھا۔
خبر کا کوڈ : 8489
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش