0
Sunday 8 Mar 2020 19:33

خواتین کی بات کرنی ہے تو تعلیم اور حق وراثت کی کریں، مولانا عاصم مخدوم

خواتین کی بات کرنی ہے تو تعلیم اور حق وراثت کی کریں، مولانا عاصم مخدوم
اسلام ٹائمز۔ قومی کمیشن برائے بین المذاہب مکالمہ کے زیراہتمام 8 مارچ خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے سینٹ میری ہائی سکول گلبرگ لاہور میں کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت آرچ بشپ سبیسٹین فرانسس شاء نے کی۔ کانفرنس سے کل مسالک علماء بورڈ کے سربراہ مولانا محمد عاصم مخدوم، ایگزیکٹو سیکرٹری فادر فرانسس ندیم موٹویشنل سپیکر روحانہ قریشی، نورین اختر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں بین المذاہب قائدین کی جانب سے خواتین کو گفٹ اور پھول پیش کیے گئے۔ کانفرنس میں مقررین کی جانب سے خواتین کے حقوق پر اظہار خیال کیا گیا۔

کل مسالک علماء بورڈ کے چیئرمین مولانا عاصم مخدوم کا کہنا تھا کہ عورتوں کے حقوق کیلئے نعرے لگانے ہیں تو تعلیم کا لگائیں نعرہ لگانا ہے تو جائیداد میں حصے کا لگائیں۔ موٹویشنل سپیکر روحانہ قریشی کا کہنا تھا کہ خواتین کو اللہ نے بے پناہ ہمت سے نوازا ہے، خواتین ایک وقت میں گھر کے کام، سے لیکر شوہر اور بچوں کی تمام ذمہ داریاں پوری کرتی ہیں۔ آرچ بشپ سبیسٹین شاء کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر دنیا قائم ہے کوئی بھی معاشرہ قائم ہے، تو خاتون کی بدولت ہے، جو خواتین بیماری سے لڑ سکتی ہیں خدا نے مردوں کو اتنی طاقت نہیں دی۔
خبر کا کوڈ : 849098
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش