0
Monday 9 Mar 2020 18:52

مولانا فضل الرحمان عوام میں اعتماد بحال کرنے کیلئے کرونا کیخلاف مہم چلائیں، فیاض چوہان کا مشورہ

مولانا فضل الرحمان عوام میں اعتماد بحال کرنے کیلئے کرونا کیخلاف مہم چلائیں، فیاض چوہان کا مشورہ
اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کی پنجاب میں اکیس ویں بار لانچنگ ہو رہی ہے مگر ہر بار ناکام ہو رہے ہیں، فرزند ادنی حمزہ شہباز پر حیران ہوں کہ جو خود سر سے پائوں تک کرپشن میں ڈوبے ہوئے ہیں وہ ہمیں معیشت کی تباہی کا بتا رہے ہیں۔ لاہور میں پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں فیاض الحسن چوہان نے بلاول بھٹو اور حمزہ شہباز پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بلاول نے بوکھلاہٹ میں پنجاب حکومت پر الزامات لگائے، بلاول نے سینے پر بچپن میں کرپشن کا تمغہ سجایا ہے، وہ کے پی کے، بلوچستان اور پنجاب میں جتنا مرضی بھاگ لیں ناکام ہوں گے، پانی میں مدھانی اور بلبلے کی طرح ناکامی بلاول کا مقدر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خادم اعلی شہباز شریف اشتہاری اعلی کے مقام پر فائز ہو چکے ہیں، الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر ہونا چاہیے کہ شہباز شریف ملک سے بھاگ گئے، حیران ہوں کرپشن میں ڈوبے حمزہ شہباز بھی حکومت پر تنقید کر رہے ہیں۔ فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے پہلے بھی ڈسے جا چکے ہیں، اگر ان پر دوبارہ اعتماد کریں گے تو پھر توبہ توبہ کی قوالی اور کینوں کینوں دساں پیار دیاں گلاں کے نغمے گنگناتے پھریں گے۔ وزیراطلاعات نے مولانا فضل الرحمن کو مشورہ دیا کہ کرونا کیخلاف مہم چلائیں تاکہ عوام میں ان کا اعتماد بحال ہو سکے۔
خبر کا کوڈ : 849340
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش