0
Monday 9 Mar 2020 20:33

اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ نے الگ الگ عہدے کا حلف اٹھا لیا

اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ نے الگ الگ عہدے کا حلف اٹھا لیا
اسلام ٹائمز۔ افغان صدر بننے کی دوڑ نے صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹو عبداللّٰہ عبدااللّٰہ میں تنازع پیدا کردیا، ملک کا صدر بننے کی ضد میں دونوں رہنماوں نے علحیدہ علیحدہ حلف اٹھایا۔ افغان الیکشن کمیشن نے گزشتہ برس ہونے والے انتخابات میں اشرف غنی کو کامیاب قرار دیا تھا، تاہم ان کے مخالف عبداللہ عبداللہ نے نتائج تسلیم کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ اشرف غنی نے صدارتی ہاؤس میں عہدے کا حلف اٹھایا جبکہ عبداللہ عبداللہ نے اسپیڈرمین محل میں عہدے کا حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب کے دوران صدراتی محل اور گرد و نواح میں سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے۔

اشرف غنی کی تقریب حلف برداری میں امریکی خصوصی ایلچی زلمی خلیل زاد نے شرکت کی۔ نیٹو چیف اور دیگر امریکی حکام نے بھی اشرف غنی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی۔ تقریب حلف برداری کے بعد اشرف غنی نے کہا کہ جمہوریت کی بحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ عبداللہ عبداللہ سے مذاکرات کی کوشش جاری ہے۔ خیال رہے کہ 22 دسمبر 2019ء کو افغانستان کے عام انتخابات کے ابتدائی نتائج سامنے سامنے آگئے تھے، جن کے مطابق اشرف غنی نے 50.64 فیصد ووٹ لے کر کامیابی حاصل کر لی تھی جبکہ ان کے مخالف امیدوار عبداللہ عبداللہ نے 39.52 فیصد ووٹ حاصل کیے تھے۔

اشرف غنی کی دوسری بار انتخابی کامیابی کو عبداللہ عبداللہ نے دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے رد کر دیا تھا اور کہا تھا کہ وہ ان فراڈ انتخابات کو اس وقت تک تسلیم نہیں کریں گے، جب تک ان کے جائز مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے۔
خبر کا کوڈ : 849359
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش