0
Wednesday 11 Mar 2020 08:34

برطانوی نائب وزیر صحت کورونا کا شکار

برطانوی نائب وزیر صحت کورونا کا شکار
اسلام ٹائمز۔ برطانیہ کی نائب وزیر صحت نیڈین ڈوریس کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں۔ انہوں نے حال ہی میں وزیراعظم بورس جانسن سمیت کئی افراد سے ملاقات کی تھی۔ برطانیہ کی نائب وزیرصحت نیڈین ڈوریس نے وائرس کی تشخیص کے بعد خود کو اپنے گھر میں محدود کر لیا ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ انکے ساتھ ان کی 84 سالہ والدہ رہتی ہیں جنہیں کھانسی شروع ہو گئی ہے جس پر آج انکا بھی ٹیسٹ کرایا جائے گا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق 62 برس کی نائب برطانوی وزیر صحت جمعہ کو بیماری میں مبتلا ہوئی تھیں مگر مرض کی تشخیص منگل کی شب کی جا سکی۔ 

پچھلے ہفتے کورونا سے متاثرہ ڈوریس نے ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ پر یوم خواتین کی تقریب میں وزیراعظم بورس جانسن اور انکی اہلیہ سے بھی ملاقات کی تھی۔ اس وقت کے دوران نیڈین ڈوریس نہ صرف کئی اراکین پارلیمنٹ سے ملیں بلکہ ہفتے کو اپنے حلقے میں تقریب میں بھی گئیں جہاں 50 افراد موجود تھے۔ 
خبر کا کوڈ : 849632
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش