0
Wednesday 11 Mar 2020 22:31

ایبٹ آباد، برفانی تودے کی زد میں آکر گاڑیاں کھائی میں جاگریں، 5 افراد جاں بحق

ایبٹ آباد، برفانی تودے کی زد میں آکر گاڑیاں کھائی میں جاگریں، 5 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ ایبٹ آباد کے علاقہ نتھیاگلی کے قریب کنڈلہ کے مقام پر برفانی تودے کی زد میں آ کر تین گاڑیاں سینکڑوں فٹ گہری کھائی میں جا گریں جبکہ ایک گاڑی سڑک کے کنارے پر جا کر معجزانہ طور پر کھائی میں گرنے سے بچ گئی۔ حادثے میں 25 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں اور ایک خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ٹیوٹا ہائی ایس میں موجود زخمی ہونے والے اٹھارہ افراد کو ریسکیو کر کے ایبٹ آباد کے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، تاہم ابھی تک ایک سوزوکی میں سوار چار اور موٹر کار میں سوار تین افراد کا سراغ نہیں مل سکا ہے، ایس ایچ او تھانہ ڈونگا گلی سردار واجد نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کے اہلکار موقع پر پہنچ آئے اور مقامی افراد نے بھی امدادی کاروائیوں میں ان کی بھرپور معاونت کی۔
خبر کا کوڈ : 849756
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش