0
Thursday 12 Mar 2020 14:18

سیشن کورٹ، لاہور میں ہونیوالے عورت مارچ کی منتظمین کیخلاف اندراج مقدمہ کیلئے درخواست دائر

سیشن کورٹ، لاہور میں ہونیوالے عورت مارچ کی منتظمین کیخلاف اندراج مقدمہ کیلئے درخواست دائر
اسلام ٹائمز۔ سیشن کورٹ لاہور میں عورت مارچ کے منتظمین کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ یہ درخواست شہری عصمت اللہ نے رانا سکندر ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی ہے۔ درخواست میں ایس ایچ او تھانہ قلعہ گجر سنگھ اور عورت مارچ کے منتظمین کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواستگزار کا موقف ہے کہ 8 مارچ 2020ء کو خواتین کے عالمی دن کے موقع پر عورت مارچ نکالا گیا۔

عورت مارچ میں خواتین نے پاکستان کی ثقافت اور تہذیب کے منافی پلے کارڈز لہرائے، عورت مارچ میں خواتین کے پلے کارڈز اسلام کے بنیادی اصولوں کیخلاف تھے، عورت مارچ میں متنازعہ پلے کارڈز لہرانا بغاوت کے زمرے میں آتا ہے، پولیس کو بھی کارروائی کیلئے درخواست دی گئی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ عدالت سے استدعا ہے کہ پولیس کو عورت مارچ کے منتظمین کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 849869
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش