0
Saturday 14 Mar 2020 09:25

عسکری سرگرمیوں کو روکنے کے لئے خط چناپ میں مزید فوجی کیمپوں کی تعمیر میں تیزی

عسکری سرگرمیوں کو روکنے کے لئے خط چناپ میں مزید فوجی کیمپوں کی تعمیر میں تیزی
اسلام ٹائمز۔ عسکری سرگرمیوں کو روکنے کے لئے جموں خطے میں فوجی کیمپوں کی تعمیر میں اچانک تیزی دیکھی گئی ہے۔ ڈوڈہ، بھدرواہ، کشتواڑ، رامبن، ریاسی، پونچھ اور راجوری کے علاقوں میں ان کیمپوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ ان مقامات پر یہ کیمپ اس وقت بنائے گئے تھے جب ان علاقوں میں عسکریت پسند سرگرم تھے۔ 2007ء سے 2010ء کے دوران عسکریت پسندی میں کمی کی وجہ سے ان علاقوں سے یہ کیمپ ہٹا دئے گئے تھے۔ یہاں کے مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ اس سرگرمی کا مقصد یہاں کی مسلم کمیونٹی میں خوف و ہراس پیدا کرنا ہے۔ پچھلے برس بھی مودی حکومت کے دباؤ پر ریاستی انتظامیہ نے صنعتی مقاصد کے لئے مختص اراضی پر اور اہلکاروں کے لئے رہائشی کوارٹرز تعمیر کرنا شروع کر دیئے تھے۔ کے سی سی آئی کے ترجمان نے بتایا تھا کہ انتظامیہ کی طرف سے 60 کنال صنعتی اراضی فورسز کے حوالے کر دی گئی۔ 2017ء میں حکومتی عمارتوں کو قابض فورسز کے قبضہ سے آزاد کرنے کے ریاستی حکومت کے دعووں کے دوران کپواڑہ قصبہ سے 3 کلو میٹر دورگنڈ گوشی میں ہسپتال کی عمارت میں فوج نے اپنا ڈیرہ جما کر وہا ں فوجی کیمپ قائم کر دیا اور بنکروں کی تعمیر شروع کردی تھی۔
خبر کا کوڈ : 850216
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش