0
Saturday 14 Mar 2020 11:11

کورونا وائرس، آزادکشمیر میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ

کورونا وائرس، آزادکشمیر میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ
اسلام ٹائمز۔ آزادکشمیر کی حکومت نے کورونا وائرس کی صورتِ حال کے پیش نظر ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق خان کی زیرصدارت اجلاس میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ہیلتھ ایمرجنسی کے تحت آزادکشمیر میں آج سے شروع ہونے والے امتحانات بھی ملتوی کر دیے گئے ہیں۔ آزادکشمیر میں تمام تعلیمی ادارے 5 اپریل تک بند رکھے جائیں گے جبکہ اجلاس میں آزادکشمیر کے ہر ضلع میں قرنطینہ سینٹر اور آزادکشمیر میں داخلے کے 11 انٹری پوائنٹس پر اسکریننگ کو بہتر کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 850248
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش