0
Thursday 14 Jul 2011 19:58

امریکہ کی جانب سے شام کے اندرونی معاملات میں مداخلت قابل مذمت ہے، عرب لیگ

امریکہ کی جانب سے شام کے اندرونی معاملات میں مداخلت قابل مذمت ہے، عرب لیگ
اسلام ٹائمز- فارس نیوز ایجنسی کے مطابق عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل جناب نبیل العربی نے کہا ہے کہ کسی کو یہ کہنے کا حق حاصل نہیں کہ ایک ملک کا صدر اپنے عہدے پر فائز رہنے کا جواز کھو بیٹھا ہے۔ انہوں نے یہ بات کل بدھ کے دن شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات کے بعد کہی۔
یاد رہے امریکی صدر براک اوباما نے منگل 12 جون کو اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ صدر بشار اسد صدارت کے عہدے پر فائز رہنے کا جواز کھو چکے ہیں کیونکہ انہوں نے حقیقی سیاسی اصلاحات انجام دینے کی فرصت کو ہاتھ سے گنوا دیا ہے۔
جناب نبیل العربی نے زور دے کر کہا کہ عرب لیگ غیروں کی جانب سے عرب ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت بالکل برداشت نہیں کرے گی، جیسا کہ خود عرب لیگ بھی ان ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنا پسند نہیں کرتی۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو یہ حق حاصل نہیں کہ ایک ملک کا صدر صدارت کے عہدے پر فائز رہنے کا جواز کھو چکا ہے یا نہیں، کیونکہ یہ ایسا مسئلہ ہے جو ایک ملت اور قوم مشخص کرتی ہے۔ عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ صدر بشار اسد نے واضح کیا ہے کہ شام ایک نئے دور میں داخل ہو چکا ہے اور اس وقت حقیقی سیاسی اصلاحات کے مرحلے سے گزر رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 85040
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش