0
Sunday 15 Mar 2020 13:27

امریکہ گوگل کی مدد سے کورونا سے متعلق سائٹ بنائے گا، ٹرمپ

امریکہ گوگل کی مدد سے کورونا سے متعلق سائٹ بنائے گا، ٹرمپ
اسلام ٹائمز۔ انٹرنیٹ کی دنیا کا سب سے بڑا سرچ انجن گوگل امریکی حکومت کے ساتھ مل کر کورونا وائرس سے متعلق ایک ویب سائٹ تیار کر رہا ہے۔ اس ویب سائٹ کا مقصد ناصرف اس وائرس کے دنیا بھر میں پھیلاؤ اور ہلاکت خیزی سے صارفین کو آگاہ رکھنا ہے بلکہ اس سے بچاؤ اور حفاظت کے لیے علاج اور طریقہ کار سے بھی آگاہی دینا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وائٹ ہاؤس گوگل کے اشتراک سے ایک ویب سائٹ بنا رہا ہے جس سے لوگوں کو کورونا وائرس کے متعلق رہنمائی اور ٹیسٹ کے حوالے سے سہولت میسر ہو گی۔

انہوں نے بتایا کہ اس سائٹ پر صارفین سے کورونا کی علامات کو جانچنے کے لیے چند سوالات پوچھے جائیں گے جن کے جواب پر یہ سائٹ ناصرف یہ طے کرے گی کہ صارف کو کورونا کے ٹیسٹ کی ضرورت ہے یا نہیں بلکہ یہ کورونا کی علامات والے صارفین کی قریبی کورونا ٹیسٹ کے کلینک یا لیبارٹری تک رہنمائی بھی کرے گی۔ صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ کہا کہ اس ویب سائٹ کی تیاری کے لیے گوگل کے 1 ہزار سے زائد انجینئرز کام کر رہے ہیں اور ممکن ہے کہ یہ آج (اتوار کی) رات تک تیار ہو جائے۔
خبر کا کوڈ : 850459
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش