0
Tuesday 17 Mar 2020 08:22

بھارت قتل عام سے جذبہ آ زادی کو سرد نہیں کر سکتا، مسعود خان

بھارت قتل عام سے جذبہ آ زادی کو سرد نہیں کر سکتا، مسعود خان
اسلام ٹائمز۔  آزادکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے بھارتی قابض فوج کے ہاتھوں چار کشمیری نوجوانوں کی شہادت پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کشمیر میں قتل عام سے جذبہ آزادی کو سرد نہیں کر سکتا، ظلم و جبر سے حق خودارادیت کے لئے اٹھنے والی آوازوں کو خاموش نہیں کیا جا سکتا۔ ضلع اسلام آباد میں بھارتی فوج کی طرف سے گھر گھر تلاشی کے دوران طارق مظفر، عمر بھٹ، سجاد بھٹ اور گلزار احمد کی شہادت کی مذمت کرتے ہوئے صدر آزادکشمیر نے کہا کہ بربریت کے باوجود کشمیری نوجوان حریت اور آزادی کی جدوجہد سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 850797
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش