0
Wednesday 18 Mar 2020 09:31

کورونا مریضوں کو گھروں میں طبی معائنے کی سہولت دینے کا فیصلہ

کورونا مریضوں کو گھروں میں طبی معائنے کی سہولت دینے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں کورونا وائرس کے شکار مریضوں کے طبی معائنے کی سہولت گھروں میں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے منصوبے پر کام جاری ہے۔ لاہور میں "کورونا ٹیلی میڈیسن اینڈ ہیلپ لائن" آج سے کام شروع کر دے گی۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں ٹیلی میڈیسن ویب پورٹل اور ہیلپ لائن کا افتتاح کریں گے۔ چودھری محمد سرور کا کہنا ہے کہ منصوبے سے کورونا کے مشتبہ مریضوں کا آن لائن طریقے سے فوری چیک اپ ہوگا جبکہ  ہیلپ لائن کے ذریعے کورونا کا شکار افراد کی بھرپور مدد بھی کی جائیگی۔
 
گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ  جب پوری قوم متحد ہو گی تو ان شاء اللہ ہم کورونا کو شکست دے دیں گے، کورونا سے بچاؤ کیلئے وزیراعظم کی قیادت میں تمام ادارے متحد ہیں، عوام کو کورونا سے بچاؤ کیلئے حفاظتی تدابیر پر 100 فیصد عمل کرنا ہوگا۔ انہوں نے شہریوں کو ہدایت کی کہ وہ گھروں میں رہیں، بالخصوص بچوں کو زیادہ باہر نہ نکلنے دیں جبکہ خود بھی اجتماع والی جگہوں سے جانے سے پرہیز کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 851039
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش