0
Wednesday 18 Mar 2020 23:17

لیہ، سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی کا اجلاس، نئے صوبہ کی حمایت

لیہ، سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی کا اجلاس، نئے صوبہ کی حمایت
اسلام ٹائمز۔ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی ضلع لیہ مخدوم خالد حسین قریشی کی زیر صدارت ضلعی آفس میں اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلعی صدر سید معظم حسین شاہ، تحصیل لیہ کے صدر مخدوم ساجد حسین قریشی، تحصیل چوبارہ کے کوآرڈینیٹر احسان الحق جاوید، صدر تحصیل چوبارہ ضیغم عباس، نائب صدر تحصیل لیہ مخدوم کامران حسین قریشی، نائب صدر تحصیل چوبارہ چوہدری اقبال گھمن اور باقی عہدیداران اور کثیر تعداد میں کارکنان نے شرکت کی۔ اس موقع پر تنظیمی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں مرکزی قیادت کے فیصلے خاص طور پر مرکزی رابطہ سیکرٹری محمد اسلم مغل کے سرائیکستان مکمل صوبہ اور دارالخلافہ ملتان بنانے کے مطالبہ کی پرزور حمایت کی گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے خلاف حکومتی اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا اور مطالبہ کیا گیا کہ باقی اقدامات کے ساتھ ساتھ جیلوں میں بند قیدیوں کو بھی اس وباء سے محفوظ رکھنے کے فول پروف انتظامات کئے جائیں اور قیدیوں کے چیک اپ کا بھی کوئی انتظام کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 851184
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش