0
Wednesday 18 Mar 2020 22:28

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 7 دہشتگرد ہلاک، پاک فوج کے 4 جوان شہید

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 7 دہشتگرد ہلاک، پاک فوج کے 4 جوان شہید
اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ کارروائی میں ایک لیفٹیننٹ سمیت پاک فوج کے 4 جوان شہید بھی ہوئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل سے 7 کلو میٹر جنوب مغرب میں ماما زیارت نامی گاؤں میں دہشت گردوں کی ایک خفیہ پناہ گاہ میں موجودگی کی مصدقہ خفیہ اطلاع پر فوری آپریشن کیا گیا۔ پاک فوج کے جوانوں نے علاقے کو گھیرے میں لیا تو دہشت گردوں نے شدید فائرنگ شروع کر دی۔ پاک فوج کے جوانون نے دلیری اور جواں مردی سے نہ صرف دہشت گردوں کی فائرنگ کا جواب دیا بلکہ 7 دہشت گردوں کو جہنم رسید کر دیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک افسر سمیت 4 فوجی جوان وطن کی حفاظت کرتے ہوئے اس کی حرمت پر قربان ہوگئے، جبکہ ایک جوان زخمی بھی ہوا۔ شہید لیفٹیننٹ آغا مقدس کا تعلق لاہور، حوالدار قمر ندیم اور سپاہی محمد قاسم کا تعلق لیہ، جبکہ سپاہی توصف شہید کا تعلق نارووال سے ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور بڑی تعداد میں آئی ای ڈیز بھی برآمد ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 851188
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش