0
Thursday 19 Mar 2020 17:00

کورونا وائرس، اسلام آباد میں 10 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی

کورونا وائرس، اسلام آباد میں 10 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی
اسلام ٹائمز۔ کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت کی حدود میں 10 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی لگادی ہے۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد  نے ٹوئٹر پر جاری اعلامیہ میں کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی حدود میں شادی بیاہ اور دیگر تقریبات کے نام پر 10 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فارم ہاوَسز اور گھروں میں 10 سے زائد افراد اکٹھے نہیں ہو سکتے۔ کورونا وائرس کے پیش نظر معاشرتی دوری کی پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے 347 افراد متاثر جب کہ دو ہلاک بھی ہوئے ہیں۔ سندھ میں کورونا وائرس کےسب سے زیادہ 213کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔ پنجاب 33، بلوچستان 45 اور خیبرپختونخوا میں کورونا کے 34 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ گلگت بلتستان میں 15، اسلام آباد 8 اور آزاد کشمیر میں کورونا کا ایک کیس سامنے آیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 851332
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش