0
Thursday 19 Mar 2020 22:00

گلگت، پارلیمانی سیکرٹری میجر (ر) محمد امین کو صوبائی وزیر بنا دیا گیا

گلگت، پارلیمانی سیکرٹری میجر (ر) محمد امین کو صوبائی وزیر بنا دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے پارلیمانی سیکرٹری برائے پانی و بجلی میجر (ر) محمد امین کو وزیر بنا دیا گیا۔ وہ جمعہ کے روز باقاعدہ اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ تقریب حلف برداری گورنر ہائوس میں ہو گی۔ محمد امین کو معدنیات اور کامرس کی وزارت دے دی گئی ہے۔ یہ عہدہ گزشتہ ماہ صوبائی وزیر معدنیات محمد شفیق کے انتقال کر جانے کے بعد خالی ہوا تھا۔ جس کے بعد یہ وزارت پارلیمانی سیکرٹری برائے پانی و بجلی محمد امین کو سونپ دی گئی۔ جمعہ کے روز تقریب حلف برداری گورنر ہائوس میں ہوگی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر تقریب حلف برداری انتہائی سادہ ہوگی اور چند ہی لوگ مدعو ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 851392
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش