0
Friday 20 Mar 2020 14:59

اصغریہ تحریک اور اے ایس او کی سندھ بھر میں کورونا وائرس کیخلاف آگاہی مہم جاری

اصغریہ تحریک اور اے ایس او کی سندھ بھر میں کورونا وائرس کیخلاف آگاہی مہم جاری
اسلام ٹائمز۔ اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان اور اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام سندھ بھر میں کورونا وائرس کے خلاف آگاہی مہم چلائی جا رہی ہے، مہم کے دوران رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای و دیگر مراجع عظام کے حکم اور ہدایات کے پیش نظر معلوماتی پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں، مراجع عظام کی ہدایات پر مشتمل ایک ہینڈ بل مقامی زبان میں چھاپ کر شہریوں میں تقسیم کیا گیا۔ اصغریہ تحریک کے چیئرمین انجینئر سید حسین موسوی کی جانب سے تنظیم کو خصوصی ہدایات دی گئی ہیں کہ اس نازک صورتحال میں وطن عزیز پاکستان میں تمام صلاحیتیں بروکار لاتے ہوئے اس مصیبت کو روکنے اور شکست دینے کیلئے کارکنان اور ذمہ داران ڈاکٹرز کی ہدایات کے مطابق سندھ کے تمام شہروں تک معلومات فراہم کرکے شرعی اور اخلاقی ذمہ داری ادا کریں۔

اس سلسلے میں اصغریہ تحریک کی جانب سے کراچی، حیدرآباد،بدین، عمرکوٹ، میرپورخاص، مٹیاری، سکرنڈ، نواب شاہ، نوشہروفیروز، کنڈیارو، رانی پور خیرپورمیرس، سکھر، گھوٹکی، شکارپور، جیکب آباد، شہداد کوٹ، لاڑکانہ، کے این شاہ، دادو، جامشورو سمیت سندھ کے چھوٹے بڑے شہروں میں آگاہی مہم کو تیز کیا گیا ہے، اس دوران سوشل میڈیا، پرنٹ میڈیا، پبلیکیشن اور پروگرامات کے ذریعے شہریوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ سے متعلق آگاہی دی جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 851519
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش