0
Saturday 21 Mar 2020 11:28

پاراچنار، آئی ایس او وفد کی شہید عارف الحسینی کے مزار پر حاضری، کرونا کے خاتمہ کیلئے دعا

پاراچنار، آئی ایس او وفد کی شہید عارف الحسینی کے مزار پر حاضری، کرونا کے خاتمہ کیلئے دعا
اسلام ٹائمز۔ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزشن پاکستان پشاور ڈویژن کے صدر کی سربراہی میں پاراچنار لوکل یونٹس کے اراکین سمیت ممبران نے شیہد عارف حسین الحسینی کے مزار پر حاضری دی۔ جس میں دعائے کمیل کے ساتھ عالمی وباء کورونا وائرس سے ملت اسلامیہ کے بچاو اور عالمی سلامتی کے لئے دعا کی گئی۔ محفل کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مدرسہ جعفریہ کے مُدرس علامہ اخلاق حسین شریعتی نے شہید قائد کی زندگی، ان کی فکری اور عملی جدوجہد پر روشنی ڈالی اور آج کل کے عہد حاظر میں اسوہ حُسینی اپنانے کی تاکید کی۔ شہید عارف الحُسینی کے مضبوط کردار اور نبوت و امامت میں جذب شخصیت کی مثال ان کی شہادت سے دیتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ جب شہید عارف الحسینی کے قاتل، جمیل سے پوچھا گیا کہ قتل کرتے وقت تمہارے کیا احساسات تھے تو اس نے کہا کہ مجھے ایسا لگا کہ جیسے میں وقت کے پیغمبر کو قتل کر رہا ہوں۔ انہوں نے اسی طرح شہید مرتضیٰ مطہری کی تعلیمات کے ساتھ ساتھ نہج البلاغہ کا مطالعہ کرنے اور سمجھنے کی بھی تاکید کی۔ کیونکہ امام حمینی نے شہید مرتضیٰ مطہری کی تعلیمات کی تائید کی تھی۔ 

علامہ اخلاق شریعتی نے عصر حاضر کے مختلف فتنوں میں اپنا کردار سمجھنے کیلئے امام علی علیہ السلام کا یہ قول کہ۔ "فتنوں میں خود کو دو سالہ اونٹنی کا بچہ بناو جس کی کمر نہیں کہ سواری کی جا سکے اور نہ ہی اس قابل ہے کہ اس کا دودھ دوہ سکے"۔ نقل کرتے ہوئے کہا کہ اس سے مراد یہ نہیں کہ حالات کی دشواری سے بھاگا جائے بلکہ فتنوں سے خود واقف ہوکر اس طرح زندگی گزاری جائے کہ کوئی آپ کا غلط فائدہ نہ اٹھا سکے۔
خبر کا کوڈ : 851692
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش