0
Saturday 21 Mar 2020 21:58

شہباز شریف کو 14 دن قرنطینہ میں رکھا جائے، فواد چوہدری کا مشورہ

قرنطینہ میں رکھنے سے شہباز شریف کو ہسپتالوں کی اہمیت کا اندازہ ہو گا
شہباز شریف کو 14 دن قرنطینہ میں رکھا جائے، فواد چوہدری کا مشورہ
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نواز کے صدر و قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو وطن پہنچنے کے بعد 14 دن میو اسپتال کی قرنطینہ میں رکھنا چاہیئے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو پاکستان کے لیے  فلائٹ آپریشن بند کرنے کا بتایا گیا، انہوں نے مریم اورنگزیب کو بیان داغنے کا کہہ دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پتہ نہیں یہ پاکستان کے لوگوں کو اتنا بے وقوف کیوں سمجھتے ہیں؟ وزیراعظم سے اپیل کہ شہباز شریف کو خصوصی اجازت دی جائے۔ فواد چوہدری نے کہا ہے کہ 14 دن قرنطینہ میں رکھنے سے شہباز شریف کو اسپتالوں کی اہمیت کا پتہ چلے گا۔
خبر کا کوڈ : 851822
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش