0
Sunday 22 Mar 2020 20:22

کورونا وائرس، سفری تفصیلات چھپانے والا جیل جائیگا

کورونا وائرس، سفری تفصیلات چھپانے والا جیل جائیگا
اسلام ٹائمز۔ صوبائی انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ جو شخص اپنی ٹرول ہسٹری چھپانے کی کوشش کرے گا، اسے جیل بھیج دیا جائے گا۔ انتظامیہ نے وادی کشمیر میں کورونا وائرس کے خلاف کئے جارہے اقدامات کے پیش نظر 31 مارچ تک بندشیں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ صرف ہنگامی صورتحال کے پیش نظر ہی گھروں سے باہر آئیں۔ صوبائی کشمیر پی کے پولے نے آئی جی پی کے ہمراہ سرینگر میں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ابھی اس وباء کو ختم کرنے کے لئے کوئی دوائی نہیں ہے تاہم جو احتیاط ضروری ہے، ان میں لوگوں کو گھروں میں رکھنا، دفعہ 144 نافذ کرنا اور غیر اہم سروس کو بند کرنا وغیرہ قابل ذکرہے۔ صوبائی کمشنر نے بتایا جتنے لوگ گھروں میں رہیں گے اتنا ہی بہتر ہوگا۔ صوبائی کمشنر نے بتایا سب سے اہم کشمیر میں داخل ہونے والے فضائی و زمینی راستوں پر سکریننگ کا عمل سخت کرنا ہے۔
 
صوبائی کمشنر نے بتایا کہ جن جگہوں کی کورنٹائن کے لئے نشاندہی کی گئی ہے وہاں رہائشی سہولیات بہتر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ کشمیر میں داخل ہوکر غلط تفصیلات فراہم کررہے ہیں انہیں جیل بھیج دیا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ امیگریشن حکام سے تفصیلات فراہم ہوتی ہیں اور ایسے افراد کو پہلے 14 روز تک قرنطینہ میں رکھا جائے گا اور بعد میں خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف کیس درج کر کے انہیں جیل میں بند کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کا 14 دن کا سفری دورانیہ ہے یا کوئی علامت ہے ان کو کورنٹائن میں لے جانا بے حد ضروری ہے۔ صوبائی کمشنر کا کہنا تھا کہ وادی کشمیر داخل ہونے والے تمام چھوٹے بڑے راستوں کو سیل کر کے ناکے بٹھائیں گئے ہیں، تاکہ کوئی بھی شخص بنا سکریننگ کے کشمیر میں داخل نہ ہو۔
خبر کا کوڈ : 851967
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش