0
Sunday 22 Mar 2020 22:33

پشاور میں شادی کی تقاریب منعقد کرنے پر 3 دلہے گرفتار

پشاور میں شادی کی تقاریب منعقد کرنے پر 3 دلہے گرفتار
اسلام ٹائمز۔ کرونا وائرس کے خدشے کے باعث لگائی جانے والی پابندی کے باوجود پشاور میں شادی کی تقاریب منعقد کرنے پر 3 دلہے گرفتار کرلئے گئے۔ صوبائی حکومت کے احکامات پر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشات کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر (متنی) رضوانہ ڈار نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کاشف جان کے ہمراہ رنگ روڈ پر پشتخرہ سمیت دیگر علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 3 دلہوں اور کیٹرنگ کی سہولت دینے والے افراد کو بھی گرفتار کرلیا، جن کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اسسٹنٹ کمشنر متنی رضوانہ ڈار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گرفتار دلہوں کو پیشگی کہا گیا تھا کہ وہ تقریب منعقد نہ کرے لیکن وارننگ کے باوجود 500 افراد کا مجمع اکٹھا کیا گیا، جس پر کارروائی کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ متنی کے مکین کو روایتی تقریبات کو عوامی فلاح میں منسوخ کرنا ہوگا، بصورت دیگر کارروائی کی جائے گی۔ دوسری جانب ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشات کو روکنے کے لیے شادی بیاہ کی تقاریب منعقد کرنے سے اجتناب کریں بصورت دیگر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور دلہے کو جیل بجھوایا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 851983
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش