0
Monday 23 Mar 2020 20:12

پیر امین الحسنات نے اپنے ساڑھے 300 ادارے اور 10 ہزار کمرے قرنطینہ کیلئے حکومت کو پیش کر دیئے

پیر امین الحسنات نے اپنے ساڑھے 300 ادارے اور 10 ہزار کمرے قرنطینہ کیلئے حکومت کو پیش کر دیئے
اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں جاری کورونا آگاہی مہم کو عوامی سطح تک پر اجاگر کرنے کے لیے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے علمائے کرام اور مشائخ عظام سے رابطے شروع کر دیئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے اس حوالے سے سابق وزیر مملکت مذہبی امور پیر امین الحسنات سے رابطہ کیا اور انہیں کورونا آگاہی مہم میں اپنا کردار ادا کرنے پر زور دیا۔ ذرائع کے مطابق دوران گفتگو پیر امین الحسنات نے اپنے ساڑھے 300 ادارے اور 10 ہزار کمرے قرنطینہ کیلئے حکومت کو پیش کر دیئے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کورونا سے ڈرنا نہیں بلکہ احتیاط برتنا ہے۔ ہمارے 40 ہزار طلباء و طالبات کو حکومت تربیت دے کر رضاکار بنالے۔
 
خبر کا کوڈ : 852140
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش