0
Tuesday 24 Mar 2020 16:05

افغانوں کے درمیان اختلاف، امریکہ کا ایک ارب ڈالر امداد کم کرنیکا اعلان

افغانوں کے درمیان اختلاف، امریکہ کا ایک ارب ڈالر امداد کم کرنیکا اعلان
اسلام ٹائمز۔ ٹرمپ انتظامیہ نے افغانستان کے رہنماؤں افغان صدر اشرف غنی اور سابق چیف ایگزیکٹو عبداللہ اللہ کے مابین متوازی حکومت کی تشکیل سازی میں عدم اتفاق پر ایک ارب ڈالر کی امداد میں کمی کا فیصلہ کرلیا۔ خبررساں ادارے اے پی امریکا نے مزید دھمکی دی ہے کہ اگر وہ متفق نہ ہوئے تو ہر قسم کے تعاون میں کمی کردی جائے گی۔ امداد میں کٹوتی کا فیصلہ امریکی سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو نے کابل کے غیر متوقع دورہ کرنےکے بعد کیا۔ انہوں نے افغان صدر اشرف غنی اور سابق چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سے ملاقات کیں تھیں۔ واضح رہے اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ سیاسی حریف ہیں جبکہ مائیک پومپیو دنوں کے درمیان سیاسی تنازع دور کرنے میں ناکام رہے۔ مائیک پومپیو نے دونوں افغان رہنماؤں کو ایک ساتھ مل کر کام نہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا اور دھکمی دی کہ اس طرح افغان امن عمل متاثر ہوگا۔ مائیک پومپیو نے کہا کہ امریکا کو اس پر سخت افسوس ہے کہ افغان صدر اشرف غنی اور سابق چیف ایگزیکٹو عبد اللہ عبد اللہ نے امریکی سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو کو مطلع کیا ہے کہ وہ مشترکہ طور پر حکومت سازی پر متفق نہیں ہیں۔

مائیک پومپیو نے کہا کہ امریکا دونوں افغان قائدین کے رویہ سے مایوس ہوا اور اس طرح امریکا اور افغانستان کے تعلقات کو نقصان پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ افغان رہنماؤں کا رویہ دراصل امن عمل میں جان دینے والے اہلکاروں کی توہین ہے۔ وطن واپسی کے موقع پر مائیک پومپیو نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید تھی کہ اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ ایک ساتھ مل جائیں گے اور ہمیں اس امداد کو کم نہیں کرنا پڑے گا لیکن ہم ایسا کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ طالبان نے معاہدے کے مطابق حملوں میں غیرمعمولی کمی کی اور ان کی ٹیم حتمی مذاکرات کے لیے مثبت اقدام اٹھا رہی ہے۔ سیکریٹری خارجہ نے کہا کہ امریکا امن معاہدے کے مطابق افغانستان سے اپنی فوجیوں نکالے گا۔ مائیک پومپیو نے مزید کہا کہ اگر دونوں رہنماؤں پر مشتمل حکومت تشکیل نہیں دیتے تو امریکی امداد میں کمی پر دوبارہ غور کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ واشنگٹن افغانستان کے عوام کے ساتھ شراکت کے لیے پرعزم ہے۔ سیکریٹری خارجہ نے کہا کہ اس کے مظاہرے کے طور پر امریکا افغانستان کو کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے لڑنے میں مدد کے لیے 15 ملین ڈالر کی امداد فراہم کرے گا۔
خبر کا کوڈ : 852308
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش