0
Wednesday 25 Mar 2020 23:42

جماعت اسلامی کے تحت جمعرات کو شب دعا اور جمعہ کو یوم توبہ منایا جائیگا

جماعت اسلامی کے تحت جمعرات کو شب دعا اور جمعہ کو یوم توبہ منایا جائیگا
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے تحت مرکزی امیر سینیٹر سراج الحق کی خصوصی ہدایت اور جاری ملک گیر رجوع الی اللہ مہم کے سلسلے می جمعرات کو شب دعا اور جمعة المبارک کو یوم توبہ کے طور پر منایا جائے گا، جبکہ جمعہ کو علمائے کرام اپنے خطاب میں عوام کو کورونا وائرس کی وباء سے بچنے کیلئے حفاظتی تدابیر سے آگاہی اور اللہ سے جڑنے کی ترغیب دیں گے، جس کی ملک کی دیگر دینی جماعتوں کے رہنماﺅں نے بھی حمایت تائید کی ہے، ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ محمد حسین محنتی نے کہا کہ شب دعا اور یوم توبہ انفرادی و اجتماعی طور پر اہل خانہ کے ساتھ خصوصی اہتمام کیا جائے، کورونا وائرس ہمارے اعمال کا نتیجہ اور قوم کا امتحان و آزمائش ہے، اس نازک صورتحال میں اس وبا سے بچنے کیلئے احتیاط کے ساتھ خود احتسابی کی بھی ضرورت ہے کہ کہیں ہمارا کردار و اعمال اللہ کے نعمتوں کی ناشکری اور ان سے دور تو نہیں کر رہے ہیں۔

محمد حسین محنتی نے کہا کہ گناہوں سے توبہ نجات کا واحد حل رجوع الی اللہ ہے، رحمت کے دروازے کو دعا اور عجز و انکساری سے ہی کھولا جا سکتا ہے، بیشک اللہ غفور و رحیم ہے۔ صوبائی امیر نے زور دیا کہ لاک ڈاﺅن میں حکومتی ہدایات پر عمل درآمد اور فراغت کے لمحات کو فضولیات میں لگانے کی بجائے ذکر و اذکار اور انسانیت کے ساتھ ہمدردی اور مدد میں لگائیں، تاکہ دنیا و آخرت دونوں جہان سنور جائیں۔ صوبائی امیر نے لاک ڈاﺅن کے دوران قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی جانب سے صحافیوں اور دیگر ضروری فرائض سرانجام دینے والوں کی تذلیل کے واقعات کی مذمت اور وزیراعلیٰ سندھ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے جاری کردہ نوٹس پر عمل درآمد کو یقینی اور لاک ڈاﺅن کی آڑ میں عوام کی تذلیل رکوائیں۔
خبر کا کوڈ : 852620
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش