1
0
Thursday 26 Mar 2020 00:25

آیت اللہ شیخ یعقوبی کی جانب سے ملتان میں زائرین کے لیے سامان پہنچا دیا گیا

آیت اللہ شیخ یعقوبی کی جانب سے ملتان میں زائرین کے لیے سامان پہنچا دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ آیت اللہ العظمی الحاج الشیخ محمد الیعقوبی نجفی کی طرف سے پاکستان میں ان کے وکیل شرعی علامہ شیخ ھادی حسین الناصری کی خصوصی دلچسپی سے ملتان کے قرنطینہ سنٹر میں موجود زائرین امام حسین علیہ السلام اور طلاب کی خدمت میں ہزاروں روپے مالیت کا سامان پہنچا دیا گیا، روزہ مرہ کی اشیائے ضرورت کا سامان دفتر آیت اللہ العظمی جنوبی پنجاب کے مسئول علامہ غلام مصطفی انصاری نے انتظامیہ کے حوالے کیا۔ اس موقع پر علامہ غلام مصطفی انصاری نے ''اسلام ٹائمز'' سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج میں آیت اللہ العظمی الحاج الشیخ محمد الیعقوبی نجفی کے پاکستان دفتر کی جانب سے بطور نمائندہ یہاں پہنچا ہوں، زائرین امام حسین علیہ السلام کی خدمت اپنے لیے عظیم سعادت سمجھتا ہوں، آج ہمارے زائرین مصیبت میں ہیں لیکن پوری قوم ان کے ساتھ ہے، مجھے خوشی ہوئی کہ ملتان میں دیگر تنظیمات بھی ان زائرین کی مدد کررہی ہیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ زائرین امام کا مقام بلند ہے لیکن چند مفاد پرست سیاستدانوں کی جانب سے زائرین کو نشانہ بنانا افسوسناک ہے، ہمارے ملک میں جو وبائی بیماری پھیلی ہے اس کا زائرین سے کوئی تعلق نہیں یہ ایک منظم سازش کے تحت مکتب جعفری اور زائرین کو بدنام کرنے کی مذموم سازش ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 852635
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Ghulam Mustafa Ansari
Pakistan
ماشاء اللہ، بہت خوب، انتہائی عمدہ
ہماری پیشکش