0
Friday 27 Mar 2020 22:16

امریکہ میں کرونا وائرس بے قابو، متاثرین کی تعداد 93 ہزار سے تجاوز

امریکہ میں کرونا وائرس بے قابو، متاثرین کی تعداد 93 ہزار سے تجاوز
اسلام ٹائمز۔ امریکہ میں کرونا وائرس بے قابو ہونے لگا۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 93 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ ایک ہی روز سات ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 1384 ہو گئی ہے۔ صرف نیویارک میں 44 ہزار سے زائد افراد وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔ آج کے روز نیویارک میں ساڑھے 5 ہزار سے زائد نئے مریض سامنے آئے۔ امریکہ کی دیگر ریاستیں بھی بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔ نیوجرسی میں 6876، کیلیفورنیا میں 4201، واشنگٹن ڈی سی میں 3207، فلوریڈا میں 2900 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ سب سے زیادہ ہلاکتیں نیویارک میں ہوئی ہیں جہاں وائرس سے 529 افراد موت کی منہ میں چلے گئے۔ واشنگٹن میں 147، کیلیفورنیا میں 85، نیوجرسی میں 81 اور لیوزیانا میں مجموعی طور پر 83 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ یاد رہے کہ عالمی ادارہ صحت نے پہلے ہی خبردار کیا تھا کہ امریکہ کرونا وائرس کا نیا مرکز بن سکتا ہے۔ اسی بیان کے دو روز بعد امریکہ میں چین سے بھی زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 853035
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش