0
Saturday 28 Mar 2020 19:54

سندھ پولیس کا کارنامہ، نماز جمعہ معطل کرنے کے باوجود علامہ مرزا یوسف کیخلاف مقدمہ درج

سندھ پولیس کا کارنامہ، نماز جمعہ معطل کرنے کے باوجود علامہ مرزا یوسف کیخلاف مقدمہ درج
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں سندھ پولیس کا انوکھا کارنامہ سامنے آگیا۔ جامعہ مسجد نورایمان کے امام جمعہ علامہ مرزا یوسف حسین پر نماز جمعہ معطل کرنے کے باوجود مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس نے بزرگ شیعہ عالم دین علامہ مرزا یوسف حسین اور ان کے بیٹے سمیت چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے، مقدمہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے تحت ناظم آباد تھانے میں درج کیا گیا ہے۔ اس موقع پر علامہ مرزا یوسف حسین نے کہا ہے کہ حکومتی احکامات پر پابندی کی وجہ سے مسجد نورِ ایمان میں نمازِ جمعہ کی ادائیگی نہیں کی گئی لیکن پھر بھی پولیس نے میرے اور بیٹے اور مسجد کے مؤذن کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے فریکچر کی وجہ سے گھر میں موجود ہوں، آج مقدمے کی اطلاع ملتے ہی اس ہی حالت میں تھانے گرفتاری کے لئے پیش ہوا تاہم پولیس نے گرفتار نہیں کیا۔
خبر کا کوڈ : 853249
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش