0
Sunday 29 Mar 2020 12:38

کشمیر میں لاک ڈاؤن ختم کرانے کیلئے دنیا کردار ادا کرے، فخر امام

کشمیر میں لاک ڈاؤن ختم کرانے کیلئے دنیا کردار ادا کرے، فخر امام
اسلام ٹائمز۔ پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے سربراہ سید فخر امام نے کہا ہے کہ کشمیر میں طویل عرصہ سے جاری لاک ڈاؤن ختم کرانے کے لئے دنیا کے بڑے ممالک اپنا کردار ادا کریں تاکہ گھروں میں محصور کشمیریوں کی کورونا وائرس سے پیدا شدہ صورتحال میں عالمی امدادی ادارے مدد کو آ سکیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھی کورونا وائرس سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے اس صورتحال میں یہ وقت ہے کہ عالمی برادری بھارت کو مجبور کرے کہ وہ عالمی امدادی اداروں کو کشمیر تک رسائی دے تاکہ محصور کشمیریوں تک امدادی سامان پہنچایا جا سکے۔ کورونا عالمی وبا کی شکل اختیار کر چکا ہے اور اس صوتحال میں یاسین ملک، علی گیلانی، آسیہ اندرابی سمیت گرفتار حریت رہنماؤں کو فوری رہا کیا جائے، بھارت میں میڈیا آزاد نہیں ہے، وہاں دانشور طبقہ کی زبان بندی کی جا رہی ہے، کشمیریوں پر لاک ڈاؤن کا عذاب مسلط کیا گیا ہے، بھارت فورا اس ناانصافی کا خاتمہ کرے۔
خبر کا کوڈ : 853370
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش