0
Monday 30 Mar 2020 17:00

سندھ حکومت نے دیہاڑی دار افراد کی مدد کا طریقہ کار طے کرلیا

سندھ حکومت نے دیہاڑی دار افراد کی مدد کا طریقہ کار طے کرلیا
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن میں یومیہ اجرت سے محروم دیہاڑی دار افراد کی مدد کا طریقہ کار طے کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن کے نتیجے میں مستحق افراد کی مدد کرنے اور انہیں رقوم کی فراہمی کا طریقہ کار طے کرلیا۔ محکمہ داخلہ سندھ نے وزارت خزانہ اور وزارت داخلہ کو خط لکھا ہے، جس کے تحت موبائل رجسٹریشن سسٹم کے تحت مستحق افراد کو رجسٹرڈ کیا جائے گا۔ خط کے متن کے مطابق ضرورت مند افراد کے ڈیٹا کی نادرا سے بھی تصدیق کروائی جائے گی، ایک خاندان کے صرف ایک ہی فرد کو رجسٹرڈ کیا جائے گا، تاہم بینک اکاؤنٹ میں 10 ہزار روپے موجود ہونے کی صورت میں اس فرد کو ضرورت مند تصور نہیں کیا جائے گا۔ اسٹیٹ بینک ضرورت مند درخواست دہندہ کے بینک اکاونٹس کے ذریعے تصدیق کرے گا۔

سندھ حکومت نے مستحق افراد کی تلاش کیلئے ایف آئی اے کی مدد لینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ ایف آئی اے تصدیق کرے گا کہ حج و عمرہ کے علاوہ درخواست دہندہ نے بیرون ملک سفر تو نہیں کیا۔ واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں پھیلنے والی کورونا وبا کے نتیجے میں پورے ملک میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے کاروبار زندگی معطل ہے، جس سے یومیہ اجرت پر کام کرنے والا مزدور طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ : 853562
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش