0
Monday 30 Mar 2020 21:04

فیصل آباد، تفتان سے آنیوالے زائرین کی مجموعی تعداد 225 ہوگئی

فیصل آباد، تفتان سے آنیوالے زائرین کی مجموعی تعداد 225 ہوگئی
اسلام ٹائمز۔ وسطی پنجاب کے ضلع فیصل آباد انتظامیہ کے ترجمان کے مطابقنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تفتان سے مزید 67 افراد جھنگ روڑ پر پارس کیمپس میں قائم قرنطینہ سنٹر پہنچ گئے ہیں، جنہیں محفوظ انداز میں ان کے کمروں میں شفٹ کردیا ہے، جبکہ اس سے قبل آئے ہوئے 158 افراد میں سے 140 زائرین کے کورونا وائرس کی رپورٹس موصول ہوگئی ہیں، جن میں سے 4 افراد کی رپورٹس پازیٹو ہیں جنہیں مزید کورنٹائن اور علاج کے لئے نئی عمارت میں منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ باقی 136 افراد کی رپورٹ نیگیٹو ہے، جو پارس کیمپس کے قرنطینہ میں 14 دن رہیں گے۔ علاوہ ازیں باقی 18 افراد کی رپورٹس بھی جلد موصول ہوجائیںگی۔ ترجمان نے بتایا کہ اس وقت فیصل آباد میں تفتان سے آنیوالے زائرین کی مجموعی تعداد 225 ہے۔ دریں اثنا ڈپٹی کمشنر محمد علی نے بتایا کہ پارس کیمپس کے قرنطینہ سنٹر میں زائرین کو کھانا، پانی، پھل، چائے سمیت دیگر اشیائے ضروریہ فراہم کی جارہی ہیں اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ان کی تمام تر ضروریات و سہولیات کا ہر ممکن خیال رکھا جارہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پارس کیمپس میں ضلعی انتظامیہ کے افسر، پاک آرمی، رینجرز کے جوان، ضلعی پولیس اور سول ڈیفنس کے رضا کار ذمہ دارانہ ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں اور تمام تر انتظامی و حفاظتی امور کو چوکس رکھا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 853618
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش