0
Monday 30 Mar 2020 21:54

میڈیکل اسٹاف کو کورونا وائرس سے بہت زیادہ خطرات درپیش ہیں، ڈاکٹر نثار الحسن

میڈیکل اسٹاف کو کورونا وائرس سے بہت زیادہ خطرات درپیش ہیں، ڈاکٹر نثار الحسن
اسلام ٹائمز۔ ڈاکٹرس ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ طبی عملہ جن میں ڈاکٹر، نرس پیرا میڈیکل اسٹاف شامل ہے دیگر لوگوں سے زیادہ کورونا وائرس کے نزدیک ہونے سے زیادہ خطرے میں ہے۔ اس لئے طبی عملہ کو بہتر سے بہتر حفاظتی اقدامات اُٹھانے کی ضرورت ہے اور اس لئے بہتر ساز و سامان ہونا بھی ضرور ہے۔ ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کشمیر کے صدر ڈاکٹر نثارالحسن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ خطرہ طبی عملہ کو ہے اور یہ دیکھنے میں آیا ہے کہ پیرا میڈیکل اسٹاف بہت زیادہ متاثر ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اٹلی میں اب تک 41 ہیلتھ کیر ورکر اس وبائی وائرس سے فوت ہوچکے ہیں جبکہ 5000 سے زائد طبی عملہ جن میں ڈاکٹر، نرس، ٹیکنشن اور ایمبولنس سٹاف کے علاوہ دیگر ملازمین اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔ چین میں حکومتی اعداد و شمار کے مطابق اب تک 3400 طبی عملہ سے وابستہ افراد وائرس کے شکار ہوچکے ہیں جن میں قریب 22 افراد فوت ہوچکے۔
 
ڈاکٹر نثارالحسن نے کہا کہ یہ پتہ نہیں چلتا کہ دیگر مریضوں کے بہ نسبت طبی عملہ زیادہ بیمار کیوں ہورہا ہے شاید اس لئے کیوں کہ عملہ وائرس سے متاثرہ افراد کے زیادہ قریب رہتے ہیں اور وہ اس وائرس کا مقابلہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیکل سٹاف کو اس وائرس سے زیادہ خطرہ رہتا ہے خاص کر آئی سی یو سے وابستہ سٹاف بہت جلد اس وائرس کے شکار ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر طبی عملہ ہی بیمار ہوجائے تو اس سے وائرس میں مبتلاء مریضوں کی زیادہ موت ہے اور یہ انسانی جانوں کا زیادہ موجب بن سکتا ہے، اس لئے ضرورت اس بات کی ہے کہ ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرا میڈیکل سٹاف کو بہتر حفاظتی آلات اور ساز و سامان ہونے چاہیئے۔ میڈیکل اسٹاف کو محفوظ رہنا چاہیئے کیوں کہ اگر وہ زیادہ متاثرہ ہوجائیں گے تو اور زیادہ تباہی ہوسکی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جو سٹاف کووڈ 19 کے مریضوں کا علاج کرتے ہیں ان کو زیادہ سے زیادہ بہتر حفاظتی سامان مہیا کیا جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ عملہ کو اپنا زیادہ توجہ رکھنا ہوگا تاکہ وہ محفوظ رہ سکیں۔
خبر کا کوڈ : 853629
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش